پی سی بی نے ایم ڈی اور ڈائریکٹر میڈیا کو کتنی تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ وزیراعظم کو بھی یقین نہیں آئے گا

پی سی بی نے ایم ڈی اور ڈائریکٹر میڈیا کو کتنی تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ ...
پی سی بی نے ایم ڈی اور ڈائریکٹر میڈیا کو کتنی تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ وزیراعظم کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی تقرریوں کیلئے پرکشش تنخواہیں ادا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے تحت پی سی بی میں نئے بھرتی ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو 20 لاکھ روپے کی تنخواہ اور مراعات کا پیکیج دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایم ڈی کیلئے تین ہفتے پہلے اخبار میں اشتہار دیا تھا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایم ڈی کو ماہانہ ریکارڈ 20 لاکھ روپے کی تنخواہ اور مراعات کا پیکیج دیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر کے نئے عہدے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے پیکیج کی منظوری حاصل کرنے کیلئے رجوع کیا جا چکا ہے جس کی رسمی منظوری کے بعد پی سی بی کی تاریخ میں کسی بھی افسر کو ادا کی جانے والی ریکارڈ تنخواہ ہو گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ کے پیکیج کیلئے بھی بورڈ آف گورنرز سے منظوری کیلئے رجوع کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ اور مراعات کا پیکیج 10 لاکھ روپے ہوگا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں اور اب جلد ہی ایم ڈی اور ڈائریکٹر کے عہدے پر نئی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -