وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کوبہتر انداز میں چلانے کیلئے ایتھکس کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی سپیکر کو ایتھکس کمیٹی بنانے کی ہدایت ، کمیٹی میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان شامل کئے جائیں گے ۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کی کارروائی کوبہتر طور پر چلانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ایتھکس کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ کمیٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے ، کمیٹی ایوانوں کو بہتر اندا ز میں چلانے کا جائزہ لے گی اور کسی ہنگامے اور بدنظمی کور وکنے کیلئے اقدامات کرے گی ۔