پی آئی اے دنیا کی بدترین ائیر لا ئن قرار

پی آئی اے دنیا کی بدترین ائیر لا ئن قرار
پی آئی اے دنیا کی بدترین ائیر لا ئن قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بدترین سروسز دینے والا ادارہ بن گیا اور عالمی سطح پر بدترین کمپنیوں میں سب سے آخر میں تیسرے نمبر پر آیا۔
تفصیلات کے مطابق شاندار ماضی کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کبھی صفحہ اول کی عظیم کمپنی تھی جس نے دنیا کی کئی ایئر لائنز کو اؤورٹیک کرایا اور دنیا بھر میں اپنا سکہ جمانے والی امیریٹس کی بنیاد بھی رکھی، 3 عشروں تک مسلسل کامیابیاں چھونے والی پی آئی اے اب عوام کیلئے سفید ہاتھی بن چکا ہے آج پی آئی اے کا شمار دنیا کی خراب ترین کمپنیوں میں ہو رہا ہے، اور اس وقت عالمی سطح پر پی آئی اے دنیا کی بدترین کمپنیوں میں3نمبر پر آگئی ہے، جس کا مطلب قومی ایئر لائن دنیا میں کلاس 4 کے کمپنی بن گئی ہے جو کہ دنیا بھر میں اپنے خدمات انتہائی نچلے درجے پر دینے کے مترادف ہے، دوسری جانب عالمی درجہ بندی میں قطر ایئر ویز نے دنیا بھر میں اپنے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے اور دوسری نمبر پر لفتھانسا اور تیسرے نمبر پر اتحاد ایئر ویز نے عالمی سطح پر اپنا سکہ جمایا ہوا ہے۔