لندن کے مندر سے قیمتی مورتیاں چوری 

لندن کے مندر سے قیمتی مورتیاں چوری 
لندن کے مندر سے قیمتی مورتیاں چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (صباح نیوز)لندن میں واقع شری سوامی نرائن مندر سے تین کرشنا نامی قیمتی مورتیاں (بت)چوری ہوگئیں، 1970ء کی قدیم مورتیوں کی چوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شری سوامی نرائن مندر کے صدر کرجیبھائی کیرائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوری ہونے والیہ3ہری کرشنا مورتیاں سال 1975میں ان کے مندر میں رکھی گئی تھیں۔ قدیم ہونے کی وجہ سے ان مورتیوں کو ہندو کمیونٹی میں کافی مذہبی اہمیت حاصل تھی۔ کرجیبھائی کیرائے نے بتایا کہ سوامی نرائن مندر میں دیوالی کی تقر یب کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں مقامی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔تقریب کے کچھ گھنٹے بعد ہی یہاں سے 3قیمتی مورتیوں کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مندر کے صدر نے کہا کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ مندر میں جاری تقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں کرشنا مورتیاں پیتل کی ہیں جبکہ چوروں نے انہیں سونے  کی سمجھ کر چرالیا ۔ کرجیبھائی کیرائے نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو جب معلوم ہو کہ یہ سونے کی مورتیاں نہیں ہیں تو شاید وہ انہیں واپس یہاں رکھ دیں۔