سعودی عرب، طلاق یافتہ بیوی کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا 

سعودی عرب، طلاق یافتہ بیوی کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا 
سعودی عرب، طلاق یافتہ بیوی کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(آن لائن) سعودی عرب میں اپیل عدالت نے مطلقہ کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40کوڑوں کی سزا سنادی۔ 
سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں قائم اپیل عدالت نے مطلقہ کی جانب سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ خاتوں سے کہا ہے کہ وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے اس کا موقع بھی دیا جائے گا۔ سابق شوہر نے واٹس ایپ پر اخلاق اور آبرو کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور 600گالیاں تحریر کر کے بھیجی تھیں۔ واضح رہے کہ مطلقہ اور سابق شوہر کے در میان بچوں کی پرورش پر جھگڑا ہو گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -