واثق قیوم عباسی پیف کے چےئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب

واثق قیوم عباسی پیف کے چےئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے ترجمان کے مطابق صدر دفتر میں بورڈآف ڈائریکٹرز کا 69واں اجلاس مرتب ہواجس میں بورڈکے تمام ممبران نے واثق قیوم عباسی (ایم پی اے حلقہ پی پی 12راولپنڈی )کو متفقہ طور پر چےئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منتخب کیا۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید شیخ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف شکوری، پروفیسرڈاکٹر طاہر اندرابی،سبرینہ جاوید اور فوزیہ وقار نے شر کت کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبران کے ہمراہ مینجنگ ڈائریکٹر کرنل (ر)عمران یعقوب بھی موجود تھے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی منصوبوں کی پیشر فت اور اہم دفتری امور کے معاملات شامل تھے۔ دریں اثناء اجلاس کے شرکاء کو ایم ڈی نے فاؤنڈیشن کی نگرانی میں چلنے والے مفت تعلیمی منصوبوں اور تمام محکمہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چےئرمین نے ادارے کی موثر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور معیاری تعلیم کی سہولت کو صوبے کے کم وسیلہ طبقات کے بچوں تک پہنچانے کا عزم کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -