جناح اسلامیہ کالج میں شاعر مشرق کی یاد میں پر وقار تقریب

جناح اسلامیہ کالج میں شاعر مشرق کی یاد میں پر وقار تقریب

  

لاہور(پ ر)؛ جناح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاؤنشپ میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی محمد یوسف مغل چیئر مین جناح اسلامیہ کالج تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر نے کی بہت ضرورت ہے علامہ اقبال کی شاعری ایک لازوال شاہکار ہے۔ جس کی روشنی میں ہم اپنی منزل آسانی سے پا سکتے ہیں علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک منزل دکھائی اور قائد اعظم نے اس منزل کے حصول کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیاایک عظیم مملکت پاکستان کی معرض وجود میں آئی۔محمد یونس مغل نے طلباء سے کہا کہ وہ علامہ اقبال کی دعا (علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب) کو اپنی زبان کا نعرہ بنا لیں اور علم کے حصول کیلئے اپنا تن، من، دھن سب کچھ قربان کر دیں۔

اس موقع پر طلبہ کے مابین ایک تقریری مقا بلہ بھی کروایا گیا طلبہ نے اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن ایف ایس سی پارٹ ٹو کی طالبہ کرن شہزادی نے حاصل کی سیکنڈ پوزیشن ایف ایس سی پارٹ ون کی طالبہ اقرا رفیق اور تھرڈ پوزیشن ایف ایس سی پارٹ ون کے طالب علم محمد اظہر نے حاصل کی۔ ان طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اور باقی طلبہ کو سرٹیفکیٹس دئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -