لیگی رہنماؤں کی طرفسے ملک اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان
لاہور(نمائندہ خصوصی)چونگی امرسدھو سے اعوان برادری کے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں ملک یاسین اعوان و دیگر کا ملک وقاص اعوان کے ڈیرے پر اکٹھ جس میں تمام اعوان برادری نے ضمنی الیکشن میں پی پی 168سے پی ٹی آئی امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
اس موقع پر ملک اسدعلی کھوکھرنے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو نے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ 3دسمبر کو شکست مسلم لیگ (ن) کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ، عوام دشمن جماعتو ں سے لوگ تنگ آ چکے ہیں ،پی ٹی آئی کی 22برسوں طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے کپتان کے ویژن کو کامیاب کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ سے بھٹکانے والوں کو سیاسی رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا،،تحریک انصاف کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُترنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا اب اُن کے پاس تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات میں عوام نے (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کو بری طرح مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتمادکا اظہارکیا ہے، انشاء اللہ بہترین پالیسیوں اورحکمت عملی کے ساتھ کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے، نمائشی منصوبوں کے بجائے ان منصوبوں پر توجہ دی جائیگی جن کے اثرات عوام پر براہ راست مرتب ہوں اور معیار زندگی بہتر ہو، انشاء اللہ عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب ہر حال میں شرمندہ تعبیر کریں گے اور ہر شہری کو اُس کے بنیادی شہری وآئینی حقوق فراہم کریں گے۔