سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

  

کینڈی (آئی این پی)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)بدھ سے کینڈی میں شروع ہو گا۔ مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 211 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد انگلینڈ نے اب سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم بھی میچ جیت کر حساب 1-1 سے برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -