پولیس اہلکاروں کے مفادات ، تجیحات اور مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کرینگے : شہریار آفریدی

پولیس اہلکاروں کے مفادات ، تجیحات اور مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کرینگے : شہریار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ شہدائے کے لواحقین کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے اسلام آباد پولیس کو عزت اور سہولیات دیں گے،شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، پولیس اہلکاروں کے مفادات، ترجیحات اور مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پیرکو پولیس لائن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

شہداء کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہدا کے والدین کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،میں اسلام آباد پولیس سے پہلے دن ہی وعدہ کیا تھا کہ پولیس میری عزت ہے بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم پولیس پر بہت جلد الزام لگا دیتے ہیں ۔اسلام آباد پولیس کو عزت اور سہولیات دیں گے،اسلام آباد پولیس کو ایسا بنائیں گے کہ اس کی اپنی عزت ہو، شہدا کے لواحقین کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھے ہیں،شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے اسلام آباد پولیس کو جدید اور بہتر سہولتوں کی فراہمی عزم ہے اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے، پویس اہلکاروں کے مفادات ،ترجیحات اور مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم نے پاکستان کے باسیوں کی عزتوں کی حفاظت کرنی ہے ہم نے تمام مذاہب کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
شہریار آفریدی