جشن میلاد النبی ؐ: تیاریاں شروع ، مختلف شہروں میں ریلیاں ، سکیورٹی انتظامات فائنل

جشن میلاد النبی ؐ: تیاریاں شروع ، مختلف شہروں میں ریلیاں ، سکیورٹی انتظامات ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر ‘ نمائندگان پاکستان )جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائرسکینڈری سکول ملتان میں ضلع ملتان کے تعلیمی آفیسران اور ہائی وہائر سکینڈری سکولز مردانہ وزنانہ کے سربراہان کا اجلاس زیرصدارت مختار حسین چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

اتھارٹی ملتان ہوا۔ جس میں محمد ریاض خان ڈی ای او سکینڈری، راؤ جاوید ڈی ای او ایلیمنٹری(مردانہ) مسز نصرت فروس ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ)، رانا ولایت حسین ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ملتان اور روشن بادشاہ خان پرنسپل کمپری ہنسیو سکول ملتان نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ مختار حسین سی ای او تعلیم ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائمری مڈل و ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ہر روز آدھ گھنٹہ کے لئے طلبا وطالبا کو اسوہ حسنہ بارے خطاب کرتے ہوئے سچے اور پکے مسلمان بننے کا درس دینا ہے اور تفریق سے بچانا ہے۔ مسلمانوں کے عقائد میں نبی پاک کی زندگی کا عملی نمونہ نظر آنا چاہیے۔فروعی باتیں ایک طرف رکھ کر بحیثیت مسلمان زندگی گزارنے کی باتیں طلبا وطالبات کو ذہن نشین کرائیں۔19نومبرسوموار کو میلادالنی کی ضلع سطح کی تقریب آرٹس کونسل ہال ملتان میں ہوگی۔ تمام سکولوں کے سربراہان طلبا وطالبات جنہوں نے مقابلہ جات میں حصہ لینا ہے متعلقہ ڈی ای اوز کو کل تک نام لکھوا دیں۔ فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو خصوصی انعام اور حصہ لینے والے طلبا کو حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ سی ای او تعلیم ملتان نے سربراہان سکول کی توجہ ایک اہم بات پر دلائی ہے کہ سربراہان اور اساتذہ خط و کتابت اپنی مجاز اتھارٹی تک محدود کریں۔ براہ راست چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب یا دیگر بالاآفیسران کولیٹر نہ لکھیں یہ مس کنڈیکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ محمد ریاض خان ڈی ای او سکینڈری ملتان نے سربراہان سکولز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاوّل میں سکول سطح پر اور سکولوں کے مابین میلادالنبی کی تقریبات کا انعقاد کرکے طلبا وطالبات کے درمیان سیرت النبی کے عنوانات پر تقاریری مقابلہ جات کرائیں اور تمام میڈیا کو بھی کوریج کے لئے دیں۔ سید ممتاز حسین شاہ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔بالخصوص رخصت کے حصول بارے طریقہ کار کو اختیار کرنے بارے زور دیا گیا۔ انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے زیر اہتمام بسلسلہ عید میلاد النبی ؐکے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں منڈی کے آڑھتیان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بعد میں دُعا بھی کروائی گئی ریلی کی قیادت اعظم صابری صدر نیو سبزی منڈی ملتان نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کی ذات ہمارے لیے مشعلِ راہ اور اللہ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے اور ہم انشاء اللہ ہمیشہ ابن جشن ولادت کو بہتر سے بہتر منے کی کوشش کریں گے اس موقع پر ندیم قریشی عاشق اقبال ،حاجی حمید اختر ،شیخ اعجاز ،حاجی حبیب ،حاجی دستگیر ،حاجی محمود ،ملک اشفاق کمبوہ ،الحاج شیخ شفیق تبسم نے خطاب کیا ۔جشن عیدمیلاد النبی ؐ مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے بہاولپور کی میلاد مصطفےٰ کمیٹی اور اس دن کے حوالہ سے شہر سے نکالے جانے والے اجتماعات کی کمیٹیوں کے سربراہان سے ملاقات میں کیا۔ملاقات کرنے والوں میں افضل صابری،مفتی محمد کاشف،صاحبزادہ محمد ریاض احمد اویسی،قاری محمد جاوید صابری،قاری ریاض حسین ،مفتی محمد جاوید مصطفےٰ سعیدی،سردار محمد اقبال خاں عباسی،محمد اختر عباسی،مہر قادر بخش،شیخ خورشید اور دیگر علماء کرام شامل تھے ۔ دریں اثنا خان پور ، کو ٹ ادو ، حاصل پور ، کبیروالا ، بارہ میل ، صادق آباد ، ٹھٹھہ صادق آباد ، چوک سرور شہید ، سیت پور ، بورے والا ، میلسی ، لودھراں ، مظفر گڑھ ، جام پور ، مٹھن کوٹ ، رحیم یار خان ، خانیوال ، حاصل پور ، بہاولپور ، چشتیاں اور دیگر شہروں میں 12ربیع الاول مذہبی عقیدت احترام سے منانے کی تیاریاں مکمل کرالی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے بھی سکیورٹی انتظامات شروع کردئیے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -