میٹرک ضمنی امتحان 2018ء نتائج کا اعلان ، ملتان 37۔52 \ ڈیرہ غازیخان 57.28/بہاولپور79۔53ْْ فیصد طلبہ کامیاب
ملتان ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ بہاولپور ( خصوصی رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان ‘ ڈیرہ ‘(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
بہاولپور بورڈز میں میٹرک ضمنی امتحان 2018کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ملتان سے خصوصی رپورٹرکے مطابقتعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک ضمنی امتحان2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 6634امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 3474پاس اور 3140امیدوار فیل ہوگئے،امتحان کا نتیجہ 52.37فیصد رہا،نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کے 4679امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 2593پاس اور 2086امیدوار فیل ہوگئے سائنس گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 55.42فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ کے 1946امیدوارامتحان میں شریک ہوئے ،ان میں سے 877امیدوار پاس اور 1069فیل ہوگئے،آرٹس گروپ کا نتیجہ 45.07فیصد رہا۔دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک ضمنی امتحان 2018میں کامیاب ہونے والے کل 3474امیدواروں میں سے صرف41امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،جب کہ 66نے اے گریڈ،316نے بی گریڈ۔1638امیدواروں نے سی گریڈ،21نے ای گریڈ اور 12امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔ جبکہ تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک ضمنی امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر کل 17امیدواروں کے خلاف یوایم سی کیسز درج کیے گئے،ان میں سے 15امیداروں کو سزادی گئی ایک امیدوار کو بری کردیا گیا،جب کہ 2امیدواروں کے کیس زیرسماعت ہیں۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک ضمنی امتحان 2018کے نتیجہ کا اعلان کر دیا ہے . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امتحان میں کل 3858امیدوارشریک ہو ئے جن میں سے 2210نے کامیابی حاصل کی اور شرح کامیابی 57.28فیصد رہی . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ پاس ہونے والوں میں 1437طلباء، 773طالبات اور تین سپیشل (گونگے ؍ بہرے ) امیدوار شامل ہیں اور پاس ہونے والے 2210امیدواروں میں 1942سائنس گروپ جبکہ 265آرٹس گروپ سے ہیں . ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایاکہ مذکورہ امتحان کے دوران نقل کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا . انہوں نے بتایاکہ میٹرک ضمنی امتحان میں فیل ہونے والے امیدوار یکم مارچ 2019سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان میں شمولیت کیلئے 14نومبر سے 14دسمبر 2018تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکتے ہیں . انہوں نے بتایاکہ ری چیکنگ کے خواہشمندامیدوار 27نومبر تک آن لائن او رہار ڈ کا پی کی صورت میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔
میٹرک نتائج