ختم نبوت کانفرنس ناموس رسالت ؐ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ‘ علامہ عبدالرحیم گجر
ملتان(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سیکریٹری علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کے زیر اہتمام مرکز الحرمین میں منعقد ہ ختم نبوت کانفر نس تحفظ ناموس رسالت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی 17نومبر کوملتان میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ سنیٹر ساجد میر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم، علی محمد ابو تراب، پروفیسر عبد الستار حامد، حشام الہی، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی، پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی،قاری محمد حنیف ربانی، ڈاکٹر عبد لغفور راشد، رانا خلیق پسروری، حافظ عبد الباسط شیخوپوری، مولانا ناصر مدنی، سمیت دیگر شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہاہے کہ ینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور یہ ملت اسلامیہ کے لیے عظیم نعمت اور شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت مشرف، نواز اور زرداری دور کی طرح بیرونی دباو پر دینی مدارس سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے وگرنہ یہ کھیل حکومت کے لیے بڑی مشکلات کا باعث ہوگا۔ تمام دینی جماعتیں اسلامی قوانین، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے قوانین کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہے اس قانون کو ختم یا غیر موثر کرنے کی ہر کاروائی ناکام بنادی جائے گی ۔
علامہ عبدالرحیم گجر