شوبز کو لابی ازم نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،نمرہ چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ میں فضول لڑائی جھگڑوں سے دور رہتی ہوں اور اپنی توانائیاں بے مقصد ضائع نہیں کرتی شوبز کو لابی ازم نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔شہرت حاصل کرنے کیلئے فحاشی پسند نہیں ہمیشہ شائقین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرتی ہوں انہوں کہا کہ میں وہی کردار ادا کرتی ہوں جو میرے پرستاروں کے دلوں میں رچ جائے۔نمرہ چوہدری نے مزید کہا کہ میرے اچھے اخلاق کے باعث میری شہرت میں اضافہ ہوا ہے اور سفارش یا گروہ بندی کے ذریعے ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتی میں نے محنت اور لگن کی بدولت موجودہ مقام حاصل کیا ہے اور اسی طرح محنت سے کام کرتی رہو ں گی۔
ایک سوال کے جواب میں نمرہ چوہدری نے بتایا کہ مجھے ان دنوں کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن میں ان ڈراموں میں اداکاری کو ترجیح دوں گی جن میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔