بھتہ وصولی ، تجاوزات مافیا پھر سڑکوں پر قابض ، آپریشن ڈرامہ

بھتہ وصولی ، تجاوزات مافیا پھر سڑکوں پر قابض ، آپریشن ڈرامہ

  

ملتان ( نیوز رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہ شمس پارک روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کے چند روز بعد ہی تجاوزات مافیا نے روڈ پر پھر قبضہ کرلیا ہے اور باقاعدہ پھٹے اور ٹینٹ آویزاں کرکے کاروبارکا آغاز کردیا ہے جبکہ صرف اسی روڈ پر تجاوزات مافیا نے نہیں قبضہ نہیں کیا بلکہ بہت سی شاہراؤں پر تجاوزات آپریشن کے چند لمحوں بعد جیسے ہی انتظامیہ کی واپسی ہوتی ہے تجاوزات مافیا بھی واپس لوٹ آتے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے ایم ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے تجاوزات مافیا نے شہر کی مصروف ترین شاہراؤں اور چوراہوں پر اپنے کاروبار جمارکھے ہیں(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

اور ان اداروں کے اہلکار ان سے ماہانہ اور روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی کرتے آتے ہیں دہلی گیٹ ، لوہاری گیٹ ، حسین آگاہی ، دولت گیٹ اور چوک بازار تجاوزات کی بھر مار ہے لیکن ان بااثر مافیا کے سامنے ہر انتظامیہ بے بس رہی ہے جبکہ چوک بازار میں انتظامیہ کی ناک کے نیچے صرف کھوکھا اور پھٹہ لگانے کے مافیا لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں اور ان حقائق سے انتظامیہ بھی باخبر ہے لیکن ان کے خلاف کسی بھی اقدام سے گریزاں ہے ماضی میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے آڑے مسلم لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز آتے رہے ہیں اوران کی شہہ پر ان قبضہ وتجاوزات مافیا نے شہر ملتان کے حسن کو بھی گہناویا ہے تاہم اس وقت سپریم کورٹ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود انتظامیہ کو ملتان شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا مانع ہے شہریوں کا ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے اور تاجروں کو ان کی دکانوں تک محدود کرکے پبلک کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ بھی کیئر کروائے جائیں تاکہ پیدل چلنے والے شہری ٹریفک میں چلنے کی بجائے محفوظ وٹ پاتھ استعمال کرسکیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -