چوک میتلا ‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ ‘ ٹول پلازہ ملازمین زخمی ‘ نشتر میں حالت تشویشناک

چوک میتلا ‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ ‘ ٹول پلازہ ملازمین زخمی ‘ نشتر میں حالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانیاں )نمائندہ پا کستان( ٹول پلازا ملازمین 10لاکھ روپے جمع کروانے جہانیاں بینک میں آ رہے تھے کہ چوک میتلا کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی فارئنگ سے 2ملازمین شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو نشتر ریفر کردیا گیا ،۔تفصیل کے مطابق قطب پور ٹول پلازا کے 2 ملازمین 10لاکھ روپے سے زائد کیش جہانیاں ے نجی بینک الفلاح بینک میں کیش جمع کروانے کے لئے آ رہے تھے کہ چوک میتلا فلائی اوور کے(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )

درمیان 2مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کا کہا اور کیش چھیننے کے دوران شدید مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو ٹول پلازاہ ملازمین عبدالغفور اور طالب حسین کو اندھا دھند فاائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جنھیں ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہانیاں پہنچایا اور بعد ازاں شدید تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا اطلاع ملنے پر ٹبہ سلطانپور پولیس کے ایس ایچ او رانا نیک محمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ملازمین سے پوچھ گوچھ اور حقائق پوچھنے کے بعد علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔ٹول پلازا کے ملازمین نے گولیاں کھانے کے بعدبھی کیش ڈاکوؤں کے حوالے نہ کیا ۔