تیل ایجنسی میں خوفناک آگ ‘ قریبی دکانیں بھی متاثر ‘ لوگوں میں خوف و ہراس ‘1 گرفتار

تیل ایجنسی میں خوفناک آگ ‘ قریبی دکانیں بھی متاثر ‘ لوگوں میں خوف و ہراس ‘1 ...

  

چوک سرورشہید( نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر) نامعلوم افراد نے نو مولود زندہ بچی ویرانے میں پھینک دی، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرورشہید اور الرابعہ ٹرسٹ نے بچی کو اٹھایا اور ہسپتال پہنچایا ، چوک سرورشہید کے تاجر نے بچی کو گود لے لیا۔ تفصیل(بقیہ نمبر60صفحہ7پر )

کیمطابق گزشتہ روز صبح سویرے کسی شہری نے پولیس تھانہ سرورشہید کو اطلاع دی ہے کہ ایم ایم روڈ نزد لطیف پٹرولیم سروس سے جانب مشرق چک نمبر641/TDA کو جانے والے لنک روڈ کے کنارے ایک نومولود بچی پڑی ہے ۔ پولیس تھانہ سرورشہید کے ایس ایچ او غلام محی الدین موقع پر پہنچے اور بچی کو الرابعہ ٹرسٹ کی ایمبولینس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لایا گیاجہاں بچی کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی صحت مند اور اس کی عمر24 سے 30 گھنٹے کی ہے۔ بچی کو فیڈر کے ذریعہ سے نرس نے دودھ پلایا ، اس موقع پر چوک سرورشہید کے معروف تاجر چوہدر ی محمد رمضان نے بچی کو گود لینے کا اعلان کیا جس پر اس لاوارث بچی کو تاجر محمدر مضان کے حوالے کردیا گیا ۔نوٹ فوٹو بھی میل کردیا ہے ساتھ ہی شائع کردیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -