کبیر والا کی بچی رحیم یار خان سے بر آمد ، اغوا کا ر ڈرامائی انداز میں گرفتار

کبیر والا کی بچی رحیم یار خان سے بر آمد ، اغوا کا ر ڈرامائی انداز میں گرفتار

  

کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در+بٹہ کوٹ(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) پو لیس نے چار روز قبل اغواء کی جانے والی سات سالہ معصوم بچی برآمد ، اغوار کار بہن اور دو نوں بھائی ڈرا مائی اندازمیں گرفتار،ملزمان نے خاندانی رنج پر بچی کو ٹیوشن سے گھر واپسی کے دوران اغواء کر کے رحیم یار خان (بقیہ نمبر61صفحہ7پر )

منتقل کر دیا تھا، سٹی پو لیس نے ڈاکوؤں کا بین الااضلاعی گروہ بھی سر غنہ سمیت پکڑ لیا، لاکھوں روپے نقد،موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی میں ڈی ایس پی کبیروالا مہر ناصر علی سیال نے ایس ایچ او سٹی ملک طیب سرفراز اعوان کے ہمراہ تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چار روز قبل اپنے ہی رشتہ داروں کے ہاتھوں اغواء کی جانے والی معصوم ماہ نور فاطمہ کو ایس ایچ او ملک طیب سرفراز اعوان کی قیادت میں اے ایس آئی چوہدری ظفر اقبال ،شوکت علی اے ایس ،محمد ارشد،عقیل احمد،غضنفر اور لیڈی کانسٹیبل سونیا ظہور مشتمل پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے مغویہ ماہ نور فاطمہ کو رحیم یار خان سے برآمد کرلیا اور اغوا کاروں کلثوم مائی دختر مختار احمد اور اسکے دو بھائیوں محمد عبا س اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا جب کہ بچی کو والد محمد حسین ولد رجب علی اور اسکی والدہ کے حوالے کیا تو اس دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کوملے، مزید برآں ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک طیب سرفراز اعوان کی قیادت میں بدنام زمانہ بین الااضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ناصر علی ولد محمد شفیع جوئیہ کو اسکے ساتھی قمر عبا س ولد محمد عبا س کو گرفتار کر لیا پو لیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے لاکھوں روپے مسروقہ نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی مہر ناصرعلی سیال نے برآمدشہ مسروقہ نقدی مالکان کے حوالے کر دی ،پریس کانفرنس میں عمائدین شہر اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی بڑی تعدادنے شرکت کی پریس کانفرنس کے اختتام پر شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کر نے پر شہریوں نے ڈی ایس پی مہر ناصر علی سیال اور ایس ایچ او ملک طیب سرفراز اعوان اور دیگر پو لیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شابا ش دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی مہر ناصرعلی سیال نے شہریوں سے اپیل کی کہ جرائم کی بیج کنی کے لئے پو لیس کا ہاتھ بٹایا جائے تاکہ کرائم فری معاشرے کے خواب کوعملی شکل دی جاسکے پریس کانفرنس میں مرکزی انجمن تاجران کے راہنماؤں مرزا فقیر حسین، شئیخ راشد ندیم فاروقی،راؤجاویداقبال، چوہدری سعید گل، ملک سلیم رضا چاون، حا جی مہر محمد افضل جوتہ، رانا عبدالستا ر انجم،صدر پریس کلب محمدحفیظ سعیدی، سجاد احمد خان سیال،سید فرخ رضا ترمذی، شیخ اصغر علی،امجد ندیم راؤ، سید سجاد اکبر شاہ،چوہدری خرم شہزاد، عمر خان، ملک عمر طارق، خان شہہباز،ملک ارسلان عبا س اعوان، حا جی شیخ محمد انور علی سمیت دیگر نمائندہ افرادنے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -