’’نئے پاکستان ‘‘ میں کرپشن مافیا کی کوئی گنجائش نہیں‘ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ

’’نئے پاکستان ‘‘ میں کرپشن مافیا کی کوئی گنجائش نہیں‘ ڈاکٹر سید خاور علی ...

  

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)عالمی تنازعات کے پرامن حل کیلئے ’’پاکستان ‘‘ کلیدی کردار ادا کرنے کی (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

پوزیشن میں ہے ،خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے،وزیر اعظم عمران خان کے’’نئے پاکستان ‘‘ میں کرپشن مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ماضی میں ملکی خود مختاری کو گروی رکھ کر جو قرضے حاصل کئے گئے،وہ صرف حکمرانوں کی عیاشیوں اور کرپشن کیلئے بنائے گئے غیر ضروری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے گئے ،سی پیک بس سروس سے پاک چائنا تجارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قربتوں میں اضافہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار سید گروپ کے قائد اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ،کارکنان سید گروپ اور میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں کے دوران ہونیوالی ’’کرپشن‘‘ نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے ،جس کا خمیازہ وطن عزیز کو ’’سنگین بحرانوں اور عوام کو ’’مہنگائی ‘‘ اور ’’بے روزگاری ‘‘ کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے ،اقتدار کے مزے لوٹ کر عوام کو محرومیاں دینے اور کرپشن کرنیوالوں کا سخت احتساب ہونا چاہیے۔اس موقع پر سید گروپ کے رہنما سید محمد رضا شاہ ،میاں عبدالحفیظ،مہر قمر منیر بدرمرالی،مہر وریام ہراج ،مہر علی شیر جکھڑ،یونین کونسل بڑجھ سرگانہ کے یوتھ کونسلر مہر عمران ہراج،ملک حفیظ گل،زاہد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -