بزرگان دین کے پیغام پر عمل کرنے سے شدت پسندی کا خاتمہ ممکن: نور الحق قادری

بزرگان دین کے پیغام پر عمل کرنے سے شدت پسندی کا خاتمہ ممکن: نور الحق قادری

  

ملتان(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امورو حج و اوقاف علامہ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مشائخ عظام تحریک پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں قومی یکجہتی اور اتحاد یگانگت کے لئے علماء مشائخ کا تعاون اشد ضروری ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

دربار عالیہ حضرت سیدنا چادر والی اسرکار ؒ کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیر سید علی حسین شاہ روحانی علمی شخصیت ہیں ان کی دینی خدمات قابل تحسین ہیں اپنے عظیم جد امجد کی تعلیمات اور تصوف کی اشاعت و ترویج میں مصروف عمل ہیں نوجوانی میں ہی درگاہ کی اہم ذمہ داری سنبھا لنا اور بزرگوں کی روایت کو تسلسل کے ساتھ قائم رکھنا قابل ستائش ہے بزرگان دین کے پیغام پر عمل کرنے سے شدت پسندی انتشار اور نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔

نور الحق قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -