جعل سازوں ، ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے : صوبائی وزیر خوراک

جعل سازوں ، ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے : صوبائی وزیر خوراک

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے۔ جعلی ا ور مضر صحت خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عوام ایسے مکروہ کاروبار سے منسلک افراد کی نشاندہی کریں تاکہ فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی عمل میں لائی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

جائے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فائنل میچ کے بعد بطور مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بصارت سے محرومی کے باوجود ان نوجوانوں نے عزم و ہمت سے ملک و قوم کا نام روشن کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جذبہ حب الوطنی اور محنت و استقلال سے سرشار قوم ہے جنہیں وزیر اعظم عمران خان جیسے سچے لیڈر کی رہنمائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے دنیا کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہمیں اپنے ملک و ملت پر فخر ہے۔ بعدازاں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمین سید سلطان شاہ ، چےئرمین بی ڈی اے عامر ملک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید اور دیگر عہدے داران موجود تھے۔ چےئرمین بی ڈی اے عامر ملک نے فاتح ٹیم کے کپتان کو10ہزار روپے انعام بھی دیا۔

سمیع اللہ چودھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -