پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں، عینی طاہرہ

پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں، عینی طاہرہ
 پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں، عینی طاہرہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ میں پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں ۔یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے اگر پوری قوم متحد ہوجائے تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتا ہے ۔دہشت گردی اور بد امنی کی وجہ سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارے ملک میں ایک بار پھر امن وامان کا دور دورہ ہوگا۔عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پرآوارہ گردی کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

میں ان دنوں اپنی نئی آڈیو البم پر کام کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -