شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ‘ جہانزیب کھچی

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ‘ جہانزیب کھچی

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں تاجر برادری ملک کااہم طبقہ ہے تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میلسی کے دورہ کے موقع پر انجمن آڑھتیان کے صدر مہر مجید احمد کی قیادت میں آڑھتیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے 21لاکھ روپے کی ڈکیتی کے متاثرہ آڑھتی سابق صدر محمد خان سندھڑ اور مظہر خان سندھڑ سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی محمد سجاد ٹکا سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے ڈکیتی ٹریس کرنے بارے پیش رفت پوچھی اور انہیں ہدایت کی کہ ڈاکوؤں کا جلد از جلد سراغ لگا کر متاثرہ تاجروں سے ہونے والی ڈکیتی کی مذکورہ رقم برآمد کرائی جائے انہوں نے کہا کہ آڑھتی برادری معاشرے کا اہم طبقہ ہے اور زراعت پیشہ افراد اور زمینداروں کا تمام تر لین دین اسی طبقہ کا مرہون منت ہے پولیس کا فرض ہے کہ آڑھتیوں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرے تا کہ وہ پر امن ماحول میں اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری حیدر خان کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس میں صوبائی وزیر کے علاوہ عالمگیر خان کھچی ، محمد انور بھٹی، حاجی گل محمد، محمد خان سندھڑ، مہر محمد ممتاز، جمشید احمد، ضرار حیدر خان، ذوالقرنین حیدر، اعظم خان، ڈاکٹر محمد آصف، اشفاق خان کھچی، محمد افتخار بھٹہ اور دیگر موجود تھے ۔

تحفظ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -