دوسروں کی غلطیاں درگزر کرنے سے بھائی چارے کی فضا فروغ پا سکتی ہے : سیف الرحمن درخواستی

دوسروں کی غلطیاں درگزر کرنے سے بھائی چارے کی فضا فروغ پا سکتی ہے : سیف الرحمن ...

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیر سیف الرحمن درخواستی نے کہا کہ معاشرے میں امن صرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے آپؐ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انسانیت کے احترام معاشرے میں امن لا سکتا ہے آپؐ نے بڑے بڑے دشمنوں کو بھی معاف کیا جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دوسروں کی غلطیوں کو درگزر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کر کے معاشرے میں امن محبت بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج ہم میں عدم برداشت ہے جس کی جوہ سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں امت مسلمہ باہمی اختلافات تعصبات و تفرقات کو بالا طاق رکھتے ہوئے حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ سے رہنمائی لیتے ہوئے متحد و یکجا ہو جائیں ان خیالات کا اظہار پیر سیف الرحمن درخواستی نے جمعیت علمائے اسلام (س) ضلع راجن پور کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنسوں جامعہ مسجد فاروقی کوٹلہ مغلاں جامعہ عثمانیہ وزیر آباد جامعہ مسجد مکان والی نوشہرہ غربی مدرسہ عثمان غنی بنگلہ ہدایت جامعہ دارلعلوم مدنیہ الناصر المسجد روجھان مدرسہ عمر بن خطاب نور پور مچھی والا جامعہ مسجد ساہن والا میں خطاب کرتے ہوئے کیا پیر سیف الرحمن درخواستی نے کہا کہ ہماری تنظیم فرقہ واریت کی بجائے قرآن و سنت کی دعوت دیتی ہے ان کانفرنسوں سے جمعیت علمائے اسلام ضلع راجن پور کے امیر قاری عتیق الرحمن ارشد جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت علمائے اسلام (ص) ضلع لودھراں کے امیر مولانا ہاشم صدیقی ممتاز عالم دین مولانا سید ابوبکر شاہ جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی مولانا عبداللہ مستوئی مولانا حبیب الرحمن ہزاروی مولانا محمد رازی مولانا اختر حنفی مولانا اسلم بھٹی حاجی عبدالعزیز بھٹی مولانا سیف الرحمن بھٹی مولوی اسماعیل گبول قاری محمد یوسف قاری انیس الرحمن مولانا منصور احمد نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -