معاشی ترقی کو ریورس گیر‘ حکومتی پالیسیاں فلاپ ہو گئیں ‘ چوہدری شفیق

معاشی ترقی کو ریورس گیر‘ حکومتی پالیسیاں فلاپ ہو گئیں ‘ چوہدری شفیق

  

صاد ق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ نہروں میں پانی کی بندش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت معیشت کو مضبوط کرنے کی خواہاں نہیں ہے ‘ضلع رحیم یارخان کی نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہو کر رہی گئی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ہیں اور کسان طبقہ مکمل مالی معاشی طور پر غیر مستحکم ہو چکا ہے، حکومت معاشی ‘اقتصادی ترقی کو پروان چڑھانے کی بجائے روکنے کی کوشش کر رہی ہے ‘بیرون ممالک سے قرض لیکر حکومت چلانے والے ناعاقبت اندیش وزراء کے مشورے عمران خان کو لے ڈوبیں گے ، انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے پانچ سالہ دو ر اقتدار میں نہروں میں پانی کی مسلسل فراہمی کر کے کاشتکاروں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا ،جبکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،اگر ملک میں پانی کی قلت ہو گی تو ملک ترقی کرنے کی بجائے بحرانوں کی لپیٹ میں ہو گا۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -