فنڈز ریلیز‘ ڈیرہ تا مظفر گڑھ ڈبل روڈ پر کام شروع

فنڈز ریلیز‘ ڈیرہ تا مظفر گڑھ ڈبل روڈ پر کام شروع

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر کارپٹ ڈبل سڑک پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کو بہت جلد مکمل کر لیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار ایس ای ہائی وے سرکل ڈیرہ غازی خان سید شفقت حسین بخاری اور ایکسیئن بابر یزدانی نے مشترکہ طور پر کیا انہوں نے کہا کہ فنڈز کی بندش کی وجہ سے ڈیرہ تا مظفر گڑھ روڈ جو کہ ڈبل بن رہا تھا رک گیا مگر اب فنڈز آنے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پر ڈیرہ تا مظفر گڑھ ڈبل سڑک پر کام کو شروع کیا جا چکا ہے جبکہ اس سڑک میں خاص طور پر معیار کو ترجیح دی جا رہی ہے موقع پر جا کر خود بھی وزٹ کرتے ہیں اور ہدایات جاری کرتے ہیں کہ اس روڈ کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جا ئے اس سلسلہ میں دن رات مشینری بھاری موقع پر کام کر رہی ہیں اس کارپٹ سڑک کو جلد از جلد مکمل کر نے میں کو ئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ تا مظفر گڑھ ڈبل کارپٹ سڑک کی تکمیل پر خطیر لاگت آرہی ہے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اس ڈبل روڈ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جا ئے گی اور سست روزی دیکھانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی اس موقع پر ایس ڈی او محمد گلفام ،سب انجینئر اسلم قریشی ،شفیع کھوسہ ،محمد اشرف شیروانی ،زبیر احمد صفدر سلیم ،وسیم صادق کے علاوہ دیگر ہائی وے افسران بھی موجود تھے۔

فنڈز ریلیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -