ڈیرہ ‘ عملہ صفائی ڈیوٹی سے غائب ‘ گلی ‘ محلوں میں گندگی جمع ‘ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ڈیرہ ‘ عملہ صفائی ڈیوٹی سے غائب ‘ گلی ‘ محلوں میں گندگی جمع ‘ بیماریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ)نیٹ اور کلین ڈیرہ غازیخان کا دعویٰ خواب ثابت ہوا۔ڈیرہ غازیخان شہر کے بازاروں ،بلاکوں کے چوکوں اور گلیوں میں ہر طرف گندگی کے ڈھیرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ کا صفائی عملہ منظر سے مسلسل غائب ‘پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محمدطاہر عباس نے اپنے گھر کی گلی کی روزانہ کی بنیاد پر خود صفائی شروع کردی ۔شہر میں آوارہ کتوں کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں میں پلنے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

والے چوہے گلیوں اور گھروں میں بھاگتے نظر آنے لگے ،گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی نہ ہونے سے شہر کے مقامات پر اسوقت منوں کوڑاکرکٹ موجود ہے ۔گندگی اور کوڑاکرکٹ کے ان ڈھیروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے بڑے وسائل کی ضرورت ہے ۔شہر میں صفائی نہ ہونے سے گندگی اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیروں میں آئے روز اضافہ ہورہاہے جبکہ ناجائز تجاوزات خاتمے کے آپریشن میں ہونے والی توڑپھوڑ کا ملبہ بھی بدستور موجود ہے ۔پیپلز پارٹی کے سٹی صدر باباطاہر شاہ نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھر کی گلی کی خود صفائی شرو ع کرکے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ نئے پاکستان اور تبدیلی سرکار کے ساتھ صفائی عملہ بھی غائب ہے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرکے نیٹ اور کلین ڈیرہ غازیخان شہر بنائیں انہوں نے کہا گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔جبکہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی صورت میں نئے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔
خدشہ