پاک ، بھارت تعلقات میں بہتری صرف مذکرات کے ذریعے ہو سکتی ہے : وزیر خارجہ

پاک ، بھارت تعلقات میں بہتری صرف مذکرات کے ذریعے ہو سکتی ہے : وزیر خارجہ

  

ملتان ( نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ ترجیح بھی۔ جس کیلئے تمام طاقتوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ امریکہ کو ڈومور کے خول سے نکلنا ہوگا۔ پاک چین دوستی لازوال ہے تحریک انصاف کے دورحکومت میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ سعودی عرب نے امدادی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

پیکیج کااعلان کرکے پاکستان کے برادر اسلامی ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔پاک بھارت تعلقات میں بہتری صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے۔ یمن سمیت تمام ممالک میں امن کی خواہش ہے۔ این اے 156 کو یہ اعزاز حاصل ہے یہاں کے عوام کا منتخب نمائندہ بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستان کا مضبوط اور بھرپور مقدمہ لڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل 55 میں جنرل الیکشن میں کامیابی پر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی ۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ۔ پی ایچ اے چیئرمین اعجاز حسین جنجوعہ ۔ چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور تقریب کے میزبان و ٹکٹ ہولڈر چیئرمین یونین کونسل 55 حامد جنجوعہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا سابقہ حکمران نے ملکی ترقی کے بلند و باک دعوے کئے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ہمیں پتہ چلا ملک بحرانی حالت میں ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار عوام کے سامنے ہے۔ عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمارے مخالفین تنقید کرتے ہیں کہ ووٹ لیکر غائب ہو گئے۔ انہوں نے کہا آئیں دیکھیں ہم ووٹ لیکر غائب نہیں ہوئے۔ اہل ملتان نے اعتماد کیا اور بطور وزیر خارجہ ملکوں ملکوں سفر کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود جو بھی ٹائم ملتا ہے حلقے کا دورہ کرتا ہوں ۔ حلقے کی عوام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ آنے والے دنوں میں عوام سے رابطہ مزید مضبوط کرونگا۔ حلقے کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہو ں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا این اے 157 میں تحریک انصاف کی کامیابی پر یہاں کی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھے اور میرے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔ ہم یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کررہے ہیں۔ یونین کونسل 55 میں بجلی اور سوئی گیس کے سروے شروع ہوچکا ہے ۔ جبکہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سروے کے احکامات جاری کر چکے ہیں۔ جن پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائیگا۔ وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ ہم بلا تشخیص اور بلا تفریق ترجیح بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائیں گے۔ الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ تمام توانائیاں عوامی خدمت اور حلقے کی ترقی پر خرچ کریں گے۔ تقریب میں مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ۔ اعجاز ہاشمی ۔ میاں باقر قریشی ۔ بشیر بھٹہ۔ ملک طالب ڈمرا۔ اللہ ڈتہ اعوان۔ SMQٹیم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوسی 54,55,56 میں جنرل الیکشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 40 کارکنوں میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -