سابق جی ایم سوئی گیس کرپشن کیس ‘ درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور ‘ فریقین کو نوٹس

سابق جی ایم سوئی گیس کرپشن کیس ‘ درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور ‘ فریقین کو ...

  

ملتان (وقائع نگار )لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مالی خردبرد میں ملوث سابق(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

جنرل منیجر سوئی گیس کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرکے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق جی ایم سوئی نادرن گیس ملتان میر بہادر بگٹی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ ایف ا?ئی اے میں مقامی صنعتکار نے لاکھوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو بدنیتی پر ملوث کیا گیا ہے اور جسمانی ریمانڈ کے دوران درخواست گزار سے مو?ثر برآمدگی بھی نہ ہو سکی ہے۔ اس کیساتھ اسکے خلاف کوئی ثبوت بھی نہ مل سکا ہے لہٰذا اس کو تا فیصلہ مقدمہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کرپشن کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -