ضلعی ہسپتالوں سے مریض بلاوجہ بڑے اضلاع ریفر کرنے پر پابندی

ضلعی ہسپتالوں سے مریض بلاوجہ بڑے اضلاع ریفر کرنے پر پابندی

  

ملتان(وقائع نگار) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضلعی ہسپتالوں سے بڑے اضلاع کو بلاوجہ مریض ریفر کرنے پر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اظہار برہمی کیا ہے.وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ سے خطاب کر رہے تھیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی تحریری رپورٹ کے بغیر کوئی مریض اضلاع سے نہ ریفر کیا جائے۔سیریس حالت میں مریض کو دور دراز کا سفر کرانا اس کی جان کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انستھیزیا ماہرین کی کمی دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو انستھیزیا کی خصوصی تربیت دی جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ مریضوں سے اچھا رویہ طبی عملے کا ماٹو ہونا چاہیئے۔ نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو خصوصی طور پر حسن سلوک روا رکھنے کا کہا کی گیا ہے طبی سہولیات کی کمی کا احساس ہے لیکن دستیاب وسائل سے بھی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز مکمل چالو حالت میں رکھے جائیں۔7 ہزار نئے ڈاکٹرز پبلک سروس کمیشن سے بھرتی ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -