پاکستان میں تبدیلی روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر ہی آ سکتی ہے ‘ میاں شفیع محمد

پاکستان میں تبدیلی روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر ہی آ سکتی ہے ‘ میاں شفیع محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان) ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو عام طریقے سے ہٹ کر ترقی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی منزل کی جانب لے جانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر ہی آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستانی معاشرہ میں بنیادی تبدیلی لائے گی وہ آئی ایس ایف کے 11ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے بھرپور کام کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر راجہ محمد سلیم اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ 260سیٹھ عبدالماجد نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہرا کر اقتدار حاصل کیا ہے اور یہ ثابت کردیاہے کہ تحریک انصاف عوام کی درست ترجمان ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے صدر زبیر خان اور جنرل سیکرٹری ملک سجاد احمد نے کہاکہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے اور آئی ایس ایف نے تحریک انصاف کیلئے جان توڑ محنت کی ہے انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کیساتھ قدم ملا کے کھڑے ہیں اس موقع پر تلاوت کلام پاک محمد شاہد نے کی نعت رسول مقبول ؐ چوہدری متین نے پیش کی جبکہ اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر عمران خان ،مختیار گجر، چوہدری سلمان احمد، چوہدری مشتاق احمد،عامر خان ،خرم جاوید ، ارسل عباس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے آخر میں میاں شفیع محمد ،راجہ سلیم ،سیٹھ عبدالماجد ،زبیر خان ،ملک سجاد ،مختیار گجر و دیگر نے کیک کاٹا۔
تبدیلی

Back to Conversion Tool