آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دی جائیگی ‘ عمران پرویز دھول

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دی جائیگی ‘ عمران پرویز ...

  

خانیوال(بیورورنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ مشکل ترین حا لات (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

میں حکومت نے ملک و قو م کو معاشی بحران سے نکال کر ثابت کردیاکہ عمران خان ہی ملک وقوم کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔وہ یہاں صوبائی حلقہ206کے معزز ین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر چوہدری بلال باجوہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ عام آدمی کو انصا ف کی فراہمی اورپولیس کو عوام کا حقیقی محافظ بنانے کیلے حکومت بھرپور اقدام کررہی ہے۔انہوں نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پرمایو سی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو بااختیار بنانے کیلے نیابلدیاتی نظام لارہی ہے کارکن آئندہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر یں نظریاتی کارکنوں کوآگے لایاجائیگا۔

دھول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -