ہیکرز متحرک ‘ جتوئی میں شہری کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے غائب

ہیکرز متحرک ‘ جتوئی میں شہری کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے غائب

  

جتوئی ( نامہ نگار) جتوئی میں بھی شہری کے 2 اکاؤنٹس سے چھ لاکھ پچانوے ہزار روپے سے زائد رقم نکال لی گئی،متاثرہ شخص نے کاروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دیدی.(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی میں بھی چوہدری محمد نوید کمبوہ نامی شخص کے 2 بینک اکاؤنٹس سے چھ لاکھ پچانوے ہزار روپے سے زائد رقم نکلنے کا انکشاف ہوا ہے چوہدری محمد نوید کمبوہ کیمطابق اسکے ذاتی دو بنک کے دو مختلف اکاؤنٹس سے چھ لاکھ پچانوے ہزارروپے کی رقم نکالی گئی ہے، پانچ لاکھ روپے بی او پی بنک کے اکاونٹ اور دوسرے ایچ بی ایل کے اکاونٹ سے ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے نکالے گئے ہیں چوہدری محمد نوید کمبوہ کیمطابق اسے ہیکرز نے بنک کی ہیلپ لائن نمبرز سے فون کال کرکے اکاؤنٹس کے متعلق معلومات لیں اور کال کے دوران ہی ہیکرز نے دونوں اکاونٹس سے چھ لاکھ پچانوے ہزار روپے کی رقم نکال لی چوہدری محمد نوید کمبوہ نے اپنی رقم غائب ہونے پر بینک عملے سے دریافت کیا تو اسے بینک عملے نے خود کاروائی شروع کرنے کا مشورہ دیا چوہدری محمد نوید کمبوہ نے کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دیدی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ چوہدری محمد نوید کمبوہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ساری جمع پونجی کی رقم کو حکومت واپس دلوانے میں اسے مدد فراہم کرے اور ان ہیکرز کے خلاف جامے اور پالیسی اور حکمت عملی سے کاروائی عمل میں لائے تاکہ کسی اور کے ساتھ ایسا فراڈ نہ ہوسکے۔

ہیکرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -