اسمبلی فلور پر عوامی مسائل کی نشاندہی ‘ اہل علاقہ کا ایم پی اے مخدوم رضا بخاری کو خراج تحسین

اسمبلی فلور پر عوامی مسائل کی نشاندہی ‘ اہل علاقہ کا ایم پی اے مخدوم رضا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیت پور(نمائندہ پاکستان)ایم پی اے مخدوم رضا بخاری نے صو بائی اسمبلی میں علاقے کے حقوق کیلئے آواز بلند کر کے عوامی نمائندگی کا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

حق ادا کیا سیت پور اور مضافات خصو صا دریائے سندھ کے پار تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جب کہ سیت پور میں بوائز اور گرلز ڈگری کالج کا قیام نہ گزیر ہے ان خیا لات کا اظہار سیت پور کی سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمد طارق احسان۔فرید بخش سیال۔فہیم عباس سیال۔کریم بخش فریدی۔زاہد عباس سیال۔قار ی ابو بکر چو ہدری۔حسنین عباس عرف پپو دایہ۔سید آصف علی عرف پپو سائیں اور عوامی مرکزی صدر انجمن تاجران سیت پور عبد اللطیف سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سید مخدوم محمد رضا بخاری نے علاقے کی پسماندگی اور تعلیم اور صحت کے مسائل کے حوالہ سے صو بائی اسمبلی میں آواز بلند کی جو کہ احسن اقدام ہے ہم ان کے اس اقدام کی تائید و حمایت کر تے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور کے علاقہ سیت پور اور مضافات جن میں دریائے سندھ کے پار صحت و تعلیم کے گھمبیر مسائل ہیں جن کا فوری حل ضروری ہے جب کہ سیت پور میں ڈگری کالج گرلز اور بوائز نہ ہونے کی وجہ سے بیس کلو میٹر دور علی پور جانا پڑتا ہے اس حوالے سے آواز بلند کرنے پر نوجوان نسل بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں سید مخدوم محمد رضا بخاری نے آواز اٹھاکر عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید مخدوم محمد رضا بخاری آئندہ بھی عوامی مسائل کی نشاندہی صو بائی اسمبلی میں کر تے رہیں گے ۔
مخدوم رضا بخاری