ایف آئی اے سائیبر کرائم کا ٹھٹھہ صادق آباد میں چھاپہ، 2افرا د گرفتار

ایف آئی اے سائیبر کرائم کا ٹھٹھہ صادق آباد میں چھاپہ، 2افرا د گرفتار

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان ٹیم کا ٹھٹھہ صادق آباد کے نواح میں خفیہ چھاپہ،سائبرکرائم میں ملوث 2افراد گرفتار، متعدد فرار ،تفصیل کیمطابق ملک میں جاری سائبر کرائم جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،وزیر اعظم یوتھ لون سکیم سمیت دیگر انعامی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سکیموں کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے گروپ کی کاروائیاں جاری ہیں،اس سلسلہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کی خفیہ چھاپہ مار ٹیم جس میں 5گاڑیوں پر سوار درجنوں اہلکاروں ،ایلیٹ فورس نے رات گئے ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر132دس آر (قدیم ) میں چھاپہ مارا،ذارئع کے مطابق دوران کاروائی ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کی طرف سے سائبر کرائم میں ملوث 2افراد طالب حسین درزی،اور عبدالستار نامی شخص کو گرفتار کرلیا ،جبکہ متعدد ملوث افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ایف آئی اے ٹیم کی طرف سے گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے اس کاروائی بارے لاعلمی کا اظہار کیا گیا،ذرائع کے مطابق چک نمبر132دس آر میں قبل ازیں بھی ایف آئی اے اور متعدد اضلا ع کی پولیس سائبر کرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کر چکی ہے،جنہیں مکمل سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے،مک مکاو کے باعث چھڑوا لیا گیا،جبکہ چک نمبر132دس آر میں بیلنس چوری ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر سکیموں کے نام پر موبائل نیٹ ورک کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا وسیع نیٹ ورک موجود ہے،ٹھٹھہ صادق آبا دگردونواح کی سیاسی سماجی عوامی شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے اس نیٹ ورک کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -