محکمہ اوقاف قبضہ مافیاپر مہربان ‘ مزارات کی اراضی بدستور یرغمال ‘ حکام خاموش

محکمہ اوقاف قبضہ مافیاپر مہربان ‘ مزارات کی اراضی بدستور یرغمال ‘ حکام ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی تاحال خاموشی قائم ،یہاں تک کہ حافظ جمال ؒ دربار کا ہائیکورٹ سے فیصلہ ہوجانے کے باوجود محکمہ اوقاف قبضہ مافیا سے قبضہ واگزار کرانے سے گریزاں ، دیگر مزارات کے ملحقہ مقامات کی صورتحال بھی تقریبا یہی ہے،(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کاغذات اور اجلاسوں میں بس عنقریب کاروائی کاعندیہ دیا جا رہا ہے۔ جبکہ صوبہ بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے مگر ملتان کا محکمہ اوقاف واحد محکمہ ہے جو قبضہ مافیا کے خلاف قبضہ واگزار کرانے سے گریزاں ہے ۔اور مختلف حیلے بہانے بناکر تاحال قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں ، قبرستانوں کا بھی قبضہ واگزار نہیں کرایا جاسکا ،افسران اورانتظامیہ لیت ولعل سے کام لینے کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی یامصلحت یا پھر کوئی اور وجہ چھپانے کے لئے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے کاکام جاری ،یقیناًیہ پنجاب حکومت اور اوقاف سیکرٹری کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ نئی حکومت کے مشن کلین اینڈ گرین مہم پر بالکل بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہااس صورتحال سے زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے مگر محکمہ اوقاف ٹس سے مس نہیں ،اس صورتحال پر موقف دیتے ہوئے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کے دوران زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفیٰ کا کہناتھا کہ بہت جلد کاروائی شروع کرینگے اس کے لئے ضلعی انتظامیہ سے بات چیت ہوچکی ہے چند ہی روز میں کاروائی کرینگے ہم نشاندہی کرچکے ہیں اور اوقاف کا رقبہ واگزار کرایا جائے گا۔

خاموش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -