لیاقت پور ‘ بھٹے بند ‘ ہزاروں مزدور بیروزگار
لیاقت پور (نامہ نگار)بھٹے بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہو گئے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
بھٹوں پر کام کے علاوہ کوئی اور ذریعہ معاش نہ ہونے سے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے بھٹہ مزدور عبدالحمید ، اللہ دتہ ،منظور احمد ،جاوید احمد ، ساجد محمود ،نوید اور افضل نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سموگ کو کم کرے کیلئے حکومتی ہدایت پر لیاقت پور میں اینٹوںں کے بھٹے بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں کوئی اور ذریعہ معاش نہ ہونے کے باعث ہمارے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں انہوں نے حکومت سے متبادل روزگار فرائم کرنے اور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔
بیروزگار