فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے،صائمہ نور

فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے،صائمہ نور
 فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے،صائمہ نور

  

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی کامیابی انڈسٹری کی حقیقی ترقی ہے ، اپنے حصے کاکام مکمل کر چکی ہوں اور اب نئے آنے والوں کو قسمت آزمائی کرنی چاہیے ۔ صائمہ نور نے کہا کہ کراچی میں اردو فلموں کیلئے بھرپو ر کاوشیں جاری ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں لاہور میں انتہائی کم کام ہو رہا ہے ۔ خاص طو رپر پنجابی فلموں پر توجہ نہیں دی جارہی ۔ میرے خیال میں اردو کے ساتھ پنجابی فلموں کی کامیابی ہی انڈسٹری کی حقیقی ترقی ہے اس لئے ہمیں اس طرف بھی توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ایک فلموں کی کامیابی پر خوش ہونے کی بجائے اس کے تسلسل کو جاری رکھا جائے اور بلا تعطل زیادہ سے زیادہ فلمیں بننی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور انہیں بھرپور مواقع بھی ملنے چاہئیں۔

مزید :

کلچر -