پروڈیوسر آصف راہی زیر نمائش سٹیج ڈرامے کا سپل ادھورا چھوڑکر فرار

پروڈیوسر آصف راہی زیر نمائش سٹیج ڈرامے کا سپل ادھورا چھوڑکر فرار

  

لاہور( فلم رپورٹر) سٹیج پروڈیوسر آصف راہی نے زیر نمائش سٹیج ڈرامے کا سپل ادھورا چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے باعث کئی فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی بھی نہ ہو سکی ۔پروڈیوسر آصف راہی الحمرا ہال میں سٹیج ڈرامہ ’’ عشق نہ پُچھے ذات‘‘ پیش کر رہے تھے تاہم انہوں نے اچانک بغیر بتائے ڈرامے سے علیحدگی اختیار کر لی ۔

بتایا گیا ہے کہ اداکار شکیل چن، شانزہ، طاہر نوشاد سمیت دیگر فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اداکاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید :

کلچر -