مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید3ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابقپیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید3ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1210ڈالرسے گھٹ کر1207ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت60850روپے سے بڑھ کر61000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 52169 روپے سے بڑھ کر52298روپے ہوگئی۔

پیر کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔

مزید :

کامرس -