پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 6 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
فیصل آباد(بیورورپورٹ )پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6 لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے، سالانہ 25 کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے، تاہم اگرضروری سہولیات میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے۔ بہتر انتظامی خدمات اوردستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 24 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے
جس
میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھجور کی برآمد کے سلسلہ میں فی الوقت مناسب سہولیات نہ ہونے سے عالمی معیار کا مقابلہ کرنا مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجور اپنے بہترین معیار ، ذائقے ، لذت کے اعتبار سے دنیا کی اعلیٰ اقسام کی کھجور میں شمار ہوتی ہے لیکن اس کی پیکنگ اور پراسیسنگ کے نظام میں بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر کھجور کی پیکنگ ، پالشنگ ، پراسیسنگ کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے تو کم ازکم 100کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان 36 ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے جبکہ 4 لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھجور کی پیداوار بڑھا کر اس کاروبار سے وابستہ افراد کو مزید برآمد کی ترغیب دینے کے علاوہ اندرون ملک اس کے نرخوں میں کمی لانا بھی ممکن ہو سکتاہے۔