علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن‘ راولپنڈی چیمبر

علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن‘ راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے سارک ممالک کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ہمیں نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے ازبکستان، قزاقستان اور تاجکستان میں پاکستانی مصنوعات کی زبر دست مانگ ہے ہمیں روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں میں بھی سرمایاکاری کرنے کی ضرورت ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پاکستان اور چین سمیت خطے کے ممالک کیلئے نفع بخش سرمایہ کاری کا نادر موقع ہے اور یہ منصوبہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے نیٹ ورکنگ کا کردار ادا کرے گا گیم چینجر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے لئے معاشی ترقی کے نئے در کھولے گا۔ تاجربرداری کا کردار بہت اہم ہے اور تمام چیمبرز پر بھاری ذمہ داری عائید ہوتی ہے کہ وہ مختلف شعبوں اورصنعتی زونز کی نشاندہی کے لیے حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں اور فوری طور پر معلومات شیئر کریں صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ دنیا کی آدھی آبادی اس خطے میں آباد ہے پاکستان روس چین وسطی ایشائی ملک اور سارک ممالک ایک نیا اقتصادی بلاک قائم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صنعتکارو تاجر علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے ابھرتے ہوئے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ سی پیک محض کسی ایک شاہراہ کا نام نہیں یہ منصوبہ ہمہ جہت صنعتی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کا ایک ایسا روٹ میپ ہے جس سے علاقاتی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

سی پیک علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا اوراس منصوبے سے پاکستان وسطی ایشیائی ممالک سمیت ایران،افغانستان اور دیگر ممالک کی تجارتی سرگرمیوں کا محور بن جائے گا

Back

مزید :

کامرس -