ایکزونوبل پاکستان میں کوائل کوٹنگز تیار کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا

ایکزونوبل پاکستان میں کوائل کوٹنگز تیار کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان میں اب صارفین کو لاہور میں پیداوار شروع ہونے کے ساتھ ایکزونوبل کی کوائل پینٹنگز تک براہ راست رسائی حاصل ہوگئی ہے اور اس طرح ایکزونوبل پورے ملک میں کوائل کوٹنگز بنانے والا واحد ادارہ بن گیا ہے۔ ایکزونوبل پاکستان لمیٹڈ وسیع اقسام کے ڈیکوریٹو اور خصوصی کارکردگی کے حامل پروڈکٹس کے ساتھ سال 2015 سے درآمد شدہ کوائل کوٹنگز فراہم کررہا ہے۔ کوائل کوٹنگز کی مقامی سطح پر تیاری کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی اب مزید آسان، تیزرفتار اور زیادہ سہولت کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

ایکزونوبل پرفارمنس کوٹنگز کے بزنس منیجر اسماعیل نقوی نے کہا، "ہم کچھ عرصہ سے پاکستان میں پیچیدہ ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ کوائل کوٹنگز کی مقامی سطح پر تیاری سے نہ صرف ملکی سطح پر معاشی سرگرمی میں تیزی آئے گی بلکہ اس سے ہمارے ملازمین کی مہارت اور صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ مزید یہ کہ تیزرفتار ی کے ساتھ پائیدار مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری سے نہ صرف صارفین میں ہمارے کام کے حوالے سے آگہی بڑھے گی بلکہ مستقبل کے مینوفیکچررز بھی کوٹڈ اسٹیل کلر سے مستفید ہوں گے۔"

انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے سی ای او یوسف ایچ مرزا نے کہا، "ہمیں ایکزونوبل پاکستان کے ساتھ اس اشتراک پر فخر ہے جس سے وطن عزیز میں ٹیکنالوجیز ٹرانسفر ہوں گی۔ ہم پرامید ہیں کہ اس میں شامل ہر اسٹیک ہولڈر کو فائدہ ہوگا اور ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ مزید مہارتیں بھی پاکستان منتقل ہوں۔"

مزید :

کامرس -