انڈونیشیا کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 400 ملین ڈالر اضافہ
جکارتہ (آن لائن ) بینک آف انڈونیشیا نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 400 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی وجہ بینک کے ملکی کرنسی روپے کے استحکام کے لیے اقدامات ہیں۔ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 115.2 ارب ڈالر رہی جو ستمبر کے مقابلے میں 400 ملین ڈالر زیادہ ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم ملک کی 6.4 ماہ کی درآمدی ضروریات کے لیے کافی ہے۔