بھائیوں نے وراثتی جائیداد پر قبضہ کر لیا، حصہ ما نگنے پربہن کو دھمکیاں
لاہور(نامہ نگار)بھائیوں نے وراثتی جائیداد پر قبضہ کر لیاہے ،حصہ مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، متاثرہ بیوہ بہن بھائیوں کے خلاف کارروائی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔سول جج حسین جنجوعہ نے تفتیشی افسر سے 14 نومبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ درخواست گزار رخشندہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں موقف اختیا رکیا ہے کہ اس کے بھائی خورشید پلازہ اچھرہ میں سے اس کا حصہ نہیں دے رہے ہیں ،مجھے والد کی جائیداد سے محروم کیا جا رہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،درخواست گزار خاتون کا مزید کہنا ہے کہ وہ بیوہ ہے ،اس کے 5بچے ہیں ،بھائیوں نے کروڑں روپے مالیت کی وراثتی جائیداد پر مبینہ طور پرقبضہ کر لیا ہے ،بھائی جاوید ، مزمل اور عباس اسے جائیداد کے حصے سے محروم کرنا چاہتے ہیں ،خورشید پلازہ میں 22 دکانیں اور 13 فلیٹ ہیں کروڑوں روپے کرایہ ملتا ہے،مجھے بھائی کچھ نہیں دیتے ۔