بیٹی سے بد اخلاقی ،خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

بیٹی سے بد اخلاقی ،خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں خاتون نے اپنی بیٹی سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔متاثرہ لڑکی کی والدہ رو رو کر انصاف کی دہائی دیتی رہی۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے کیس کی سماعت کی ،شاہدرہ کی رہائشی رانی بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی (ک) کو عامر مٹھو نے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنایا ہے ،ملزم نے میرے بیٹی کی زندگی خراب کر دی ہے ،اس موقع پر خاتوں نے شدت غم سے بے قابو ہو کر ملزم کے رشتہ داروں کا گریبان بھی پکڑ لیااورکہا کہ ظالم نے میری بیٹی کی زندگی برباد کردی ہے۔عدالت نے تھانہ شاہدرہ پولیس سے 14 نومبر معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

مزید :

علاقائی -