معروف اداکارہ روحی بانو کی لا پتہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے ،بہن

معروف اداکارہ روحی بانو کی لا پتہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے ،بہن

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ملک کانام روشن کرنے والے لیجینڈ اداکار لاہور میں اپنی زندگی پُر امن بسر کر رہے ہیں۔لاہور پولیس کسی بھی قسم کی مشکل میں قوم کے ہیروز کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی،معروف اداکار ہ اور ٹی وی لیجینڈروحی بانو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں انہوں نے کہا کہ میں لاپتہ نہیں ہوئی بلکہ اپنی مرضی سے بھائی کے گھر قیام پذیر ہوں، ڈی ایس پی سبزہ زار ناصر باجوہ نے روحی بانو سے ان کے بھائی کے گھر ملاقات کی، روحی بانو کی بہن روبینہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔

مزید :

علاقائی -