شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ اگر فریق نمبر 3 میاں شہباز شریف یہ معاملہ خود عدالت میں لے کر آئیں تو اسے دیکھا جا سکتا ہے،درخواست گزار لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس متاثرہ فریق نہیں ہے،فاضل بنچ نے درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر سے کہا کہ آپ 24 اکتوبر کا عدالت کا آرڈر پڑھیں،جس کو آپ نے چیلنج کیاہے۔اے کے ڈوگر نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم کو وکیل کی سہولت ملنی چاہیے لیکن نیب نے شہباز شریف کو موقع نہیں دیا،انہوں نے فاضل بنچ سے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی جناب جلدی میں تھے،عدالت نے کہا کہ آپ کے دلائل زیادہ ہیں ،بعد میں تاریخ مقرر کر کے آپ کوسنیں گے،درخواست گزار کاموقف ہے کہ میاں شہباز شریف کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیاجوکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کے حق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 10 (اے )کے منافی ہے ،میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کرنے سے متعلق 24 اکتوبر کا عدالتی حکم قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سماعت ملتوی