چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس علی باقر نجفی نے یہ نوٹس بھکر کی امیر نامی خاتون کی درخواست پر جاری کئے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کے مرحوم شوہر تاج محمد کی 9 کنال اراضی پر پولیس نے غیر قانونی قبضہ کرکے تھانے کی تعمیر شروع کروادی،لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے پرعدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی تھی ،عدالت کے 13ستمبر 2018 ء کے اس حکم پرعمل درآمدنہ کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کیا گیاہے۔

نوٹس جاری

مزید :

علاقائی -