ایان علی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے درخواست دائر

ایان علی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ماڈل گرل ایان علی نے ڈالرسمگلنگ کیس میں جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ایان علی نے یہ درخواست آفتاب باجواہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری کو چیلنج کیا گیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف کیس میں پیش ہونا چاہتی ہیں تاہم طبیعت خراب ہے، قانون کے مطابق ہر بار عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئی،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -